Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانعمران خان کے حکم تک ہم نے واپس نہیں جانا، کسی کا باپ بھی اپنے فیصلے ہم پر مسلط نہیں کرسکتا، علی امین گنڈاپور

عمران خان کے حکم تک ہم نے واپس نہیں جانا، کسی کا باپ بھی اپنے فیصلے ہم پر مسلط نہیں کرسکتا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم ڈی چوک پہنچ گئے ہیں لیکن عمران خان کا جب تک حکم نہیں آنا ہم نے واپس نہیں جانا۔
ڈی چوک پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی نے کہا کہ حکومت نے فسطائیت شروع کر رکھی ہے لیکن ہم نے پرامن دھرنا دینا ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ملک ہے اور اس ملک کو آزاد کرانے نکلے ہیں، کسی کا باپ بھی اپنے فیصلے ہم پر مسلط نہیں کرسکتا۔ دوران خطاب وزیراعلی نے نعرے بھی لگائے اور کارکنوں کا لہو گرمایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔