راولپنڈی(آئی پی ایس)190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی جب کہ بشریٰ بی بی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس اور توشہ 2 کیس کی سماعت بنا کسی کارروائی کے آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔
دونوں کیسز پر سماعت اسلام آباد اور راولپنڈی کے راستوں کی بندش اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملتوی کی گئی۔
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کے ساتھ ملزمہ بشریٰ بی بی کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی سماعت کی اور بغیر کسی کارروائی کے ریفرنس پر سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی اور وہ بھی کارروائی کے بغیر 29 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی نہیں ہو سکی۔