Friday, December 6, 2024
ہومبریکنگ نیوزبشریٰ بی بی نے عمران خان کی بات ماننے سے انکارکردیا

بشریٰ بی بی نے عمران خان کی بات ماننے سے انکارکردیا

اسلام آباد:بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے شوہر کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
گزشتہ روز ملاقات میں بیرسٹر گوہر کو بانئ پی ٹی آئی نے ویڈیو میسج بھی ریکارڈ کروایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ملاقات میں ویڈیو پیغام بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور کارکنوں کے لیے ریکارڈ کروایا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے حکومتی وفد سے بات چیت سے بانئ پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے احتجاج کے لیے متبادل جگہ کی ہامی بھری لیکن بشریٰ بی بی اس بات کو ماننے سے انکاری ہیں۔
بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے مجھے ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سے کم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پہلے ڈی چوک جانے کی مخالفت کی تاہم بعد میں وہ بھی ریڈ زون کی جانب روانہ ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔