Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 27تا 29نومبر روس کا دورہ کرینگے

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 27تا 29نومبر روس کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق 27سے 29نومبر تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کو دورہ روس کی دعوت روس کے ڈوما(ایوان زیریں)کے چیئرمین وولودن نے دی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سات رکنی پارلیمانی وفد کے ساتھ ڈوما (زیریں ایوان)اور فیڈریشن کونسل (بالائی ایوان)کے اسپیکر سے بات چیت کرینگے۔ یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔