Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانفیصل آباد پولیس نے باراتیوں کی شکل میں احتجاج میں جانے والے 27پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد پولیس نے باراتیوں کی شکل میں احتجاج میں جانے والے 27پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد(آئی پی ایس ) پولیس نے باراتیوں کی شکل میں احتجاج میں جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا روڑ پر بارات کی شکل میں جانے والے پی ٹی آئی کے 27 کارکن گرفتار کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکن پھولوں سے سجی 8 لینڈ کروزر میں سوار تھے، پولیس نے شناخت ہونے پر حراست میں لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 500 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔