Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3نئے کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3نئے کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3نئے کیسز سامنے آگئے۔ذرائع وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں پولیو سے مزید 3بچے متاثر ہوگئے جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پولیو سے متاثر ہونے والے 2بچوں کا تعلق بلوچستان اور ایک کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، بلوچستان میں پولیو وائرس کے شکار بچوں کی تعداد 26 اور خیبرپختونخوا میں متاثرہ بچوں کی تعداد 14ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں اب تک پولیو سے 13بچے متاثر ہیں جبکہ اسلام آباد اورپنجاب میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثرہوا۔

دوسری جانب اسی حوالے سے محکمہ صحت بلوچستان نے بتایا کہ پولیو کے نئے کیسز ضلع ژوب اور جعفر آباد سے رپورٹ ہوئے، رواں سال ژوب سے رپورٹ ہونے والا پولیو کا یہ تیسرا اور جعفرآباد سے دوسرا کیس ہے۔اس سے قبل قلعہ عبداللہ سے پولیو کے 6،کوئٹہ سے 3، قلعہ سیف اللہ، پشین اورچمن سے پولیو کے 2 ،2 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈیرہ بگٹی، چاغی، جھل مگسی، خاران، نوشکی اور لورالائی سے پولیوکا ایک، ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔