لاہور آزاد کشمیر انتخابات کے دوران مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی کارکنوں کے حوصلے بڑھاتی رہیں۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پولنگ کے دوران جہاں مختلف مقامات پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے ہوئے وہیں مریم نواز سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی کارکنوں کے حوصلے بڑھاتی رہیں۔اپنی ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کارکن ڈٹ گئے، کارکن ووٹ چوروں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی ووٹ کو عزت دو تحریک نے انتہائی متحرک کارکنوں کو جنم دیا ہے۔اپنی ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے ایک انتخابی دفتر کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مقابلہ ہی نہیں اسی لیے غنڈہ گردی ہی ان کا سہارا ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مقابلہ نہ کر سکو تو پورے کے پورے خاندانوں کے ووٹ ہی کینسل کرا دو مگر اب بوڑھا ہو یا جوان، سب ووٹ چوروں کو گھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔
آزاد کشمیر انتخابات، مریم نواز سوشل میڈیا پر سرگرم رہیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
