Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا احتجاج: لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند، شہری رل گئے

پی ٹی آئی کا احتجاج: لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند، شہری رل گئے

لاہور: پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے، بابو صابو کو بھی کنٹینرز اور بیریئرز لگا کر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے بھی بند ہے، بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بھی بند کر دیئے گئے ہیں، لاہور رنگ بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔