Saturday, June 7, 2025
spot_img
ہومپاکستانپی ٹی آئی قیادت کا خود کوبشری بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ،بانی کا بشری کو سیاست سے دوررہنے کاحکم

پی ٹی آئی قیادت کا خود کوبشری بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ،بانی کا بشری کو سیاست سے دوررہنے کاحکم

اسلام آباد (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیادت نے خود کوبشری بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بی کے بیان پر پی ٹی آئی کی قیادت میں تشویش ہے، بشری بی بی کوکسی بھی بیان سے پہلے پارٹی سے مشاورت کا کہہ دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق 24 نومبراحتجاج میں بشری بی بی مرکزی کردار ادا نہیں کریں گی، بشری بی بی کامشال یوسفزئی کیذریعے بانی کو پیغام پہچانے کی کوشش ہے۔مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پارٹی قیادت کی تشویش پر بانی کا بشری بی بی کو سیاست سے دوررہنے کاحکم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔