Thursday, November 21, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ دھمکیاں بھی دیں اور بات چیت بھی کریں، محسن نقوی

پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ دھمکیاں بھی دیں اور بات چیت بھی کریں، محسن نقوی

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، مذاکرات دھمکیوں سے نہیں ہوتے، یہ ہمارے لوگوں پر ڈنڈے برسائیں اور ہم مذاکرات کریں یہ نہیں ہوسکتا۔
وزیر داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 24 نومبر کو بیلاروس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے، اہم دن کے موقع پر اسلام آباد آکر احتجاج کرنا مناسب نہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ اجازت کے بغیر کسی کو جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، چیف جسٹس کا جو بھی حکم ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پیش ہوئے ہیں، ملک میں آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ ہورہا ہے، آج بھی کرم میں 38 افراد شہید ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا ہمارا صوبہ ہے، اس کی ہر ممکن مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے پچھلے احتجاج میں افغان باشندے گرفتار ہوئے، سمجھ نہیں آرہا کہ افغان باشندے کیوں احتجاج کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات دھمکیوں سے نہیں ہوتے، میں بات چیت کے حق میں ہوں، لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ دھمکیاں بھی دیں اور بات چیت بھی کریں، یہ ہمارے لوگوں پر ڈنڈے برسائیں اور ہم مذاکرات کریں یہ نہیں ہوسکتا، ریڈزون ڈی چوک کو محفوظ رکھنا ہماری ترجیح ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔