Thursday, November 21, 2024
ہومپاکستانایف بی آر افسر نے شہری کو بیوی بچوں کے سامنے قتل کر ڈالا

ایف بی آر افسر نے شہری کو بیوی بچوں کے سامنے قتل کر ڈالا

پشاور(آئی پی ایس )تھانہ ٹاون کی حدود نزد کسٹم ہاوس کے باہر ایڈیشل کمشنر ایف بی آر نے فائرنگ کرکے عبدالرحمان نامی شخص کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کسٹم ہاوس کے باہر لین دین تنازع پر اس وقت پیش آیا جب مقتول بیوی اور بچوں سمیت گاڑی میں بیٹھا تھا۔فائرنگ کے واقعے کی فوٹیج میں ایڈشنل کمشنر ایف بی آر کو اسلحہ لہراتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم لوگوں کو جائے وقوعہ سے ہٹاتا اور دھمکاتا بھی رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عبدالرحمان سوات کا رہائشی ہے جس کو ملزم نے بیوی اور بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ جس وقت پیش آیا اس وقت کسی شہری کی جانب سے رک کر پوچھنے کی زحمت نہ کی گئی۔ زخمی شخص تڑپ تڑپ کر اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں ملزم عرفان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کی ذہنی تواز ٹھیک نہیں ہے اور معاملے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔