Monday, February 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی احتجاج،پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز طلب،نوٹیفکیشن سب نیو زپر

پی ٹی آئی احتجاج،پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز طلب،نوٹیفکیشن سب نیو زپر


اسلام آباد:پی ٹی آئی کے 24نومبر احتجاج کے باعث ‏محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز طلب کر لیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ‏راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے 2، 2 ونگز کی خدمات طلب کی گئیں۔
‏جہلم میں رینجرز کی 1 کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔
‏راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز جمعہ 22 نومبر سے غیر معینہ مدت کے لیے تعینات ہوں گے۔
‏جہلم میں 22 سے 27 نومبر تک رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔
‏راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا۔
‏محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کی خدمات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھجوا دی۔

ttt

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔