جنیوا (آئی پی ایس )امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوامِ متحدہ میں پیش کی جانے والی قرارداد ویٹو کردی ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب رابرٹ وڈ نے کہا کہ ہم ایسی کسی بھی قرارداد کی حمایت نہیں کرسکتے جس کے ذریعے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی یقینی نہ بنائی گئی ہو۔
سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ اس قرارداد کی منظوری سے حماس کے حوصلے بلند ہوتے۔ رابرٹ وڈ کا کہنا ہے کہ امریکا پہلے ہی وضاحت کرچکا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی کسی بھی غیر مشروط قرارداد کی کسی صورت حمایت نہیں کرے گا۔
امریکا نے اقوام متحدہ میں غزہ میں سیزفائر کی قرارداد ویٹو کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔