Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانالیکشن کمیشن کا سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن کا سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں پی ٹی آئی رہنماوں کو 26نومبر کو الیکشن کمیشن طلب کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن 26
نومبر کو پولیٹیکل فنانس ونگ کی رپورٹ پر سماعت کرے گا۔پی ٹی آئی نے 24-2023 کے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔