Sunday, December 8, 2024
ہومکامرسبعض ممالک کی جانب سے ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو بدنام کرنے کی مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ

بعض ممالک کی جانب سے ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو بدنام کرنے کی مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں لی چی این کے کیس کے بارے میں کہا کہ ہانگ کانگ ایک ایسا معاشرہ ہے جو قانون کی حکمرانی کے تحت چلتا ہے۔کسی کو بھی آزادی کے نام پر غیر قانونی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ لی چی این ہانگ کانگ میں چین مخالف اور عدم استحکام پیدا کرنے والے واقعے میں مرکزی منصوبہ ساز اور شریک تھے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی ہانگ کانگ کے بنیادی قانون اور ہانگ کانگ قومی سلامتی کے قانون کے مطابق قومی سلامتی کے تحفظ کی کوششیں جائز ہیں۔لین جیئن نے نشاندہی کی کہ چین کی مرکزی حکومت قومی سلامتی کے تحفظ میں ہانگ کانگ کی بھرپور حمایت کرتی ہے، قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی ہر قسم کی سرگرمیوں کی قانون کے مطابق سزا کی حمایت کرتی ہے، اور چین کے اندرونی معاملات میں بعض ممالک کی مداخلت اور متعلقہ عدالتی مقدمات کے بہانے ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو بدنام کرنے اور کمزور کرنے کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔