Thursday, December 26, 2024
ہومتازہ ترینمعروف تاجر رہنما طارق صادق فائونڈر گروپ آئی سی سی آئی کے متفقہ چیئرمین منتخب

معروف تاجر رہنما طارق صادق فائونڈر گروپ آئی سی سی آئی کے متفقہ چیئرمین منتخب

اسلام آباد :معروف تاجر رہنما طارق صادق فائونڈر گروپ آئی سی سی آئی کے متفقہ چیئرمین منتخب ہو گئے ، وہ آئندہ ہفتے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھالیں گے ۔ چیئرمین کے انتخاب کیلئے فائونڈر گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی ) کی مرکزی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں صدر ایف پی سی سی آئی و نائب صدر کاسی عاطف اکرام شیخ ، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس ناصر منصور قریشی ، سیکرٹری جنرل یونائیڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری ، سابق صدور ایف پی سی سی آئی زبیر احمد ملک ، رئوف عالم ، چیئرمین فائونڈر گروپ خالد اقبال ملک ، سابق صدور آئی سی سی آئی خالد جاوید ، طارق صادق ،سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی میاں شوکت مسعود ، میاں اکرم فرید ،اعجاز عباسی اور مسعود چوہدری نے شرکت کی ۔

اجلاس میں طارق صادق کودو سال کیلئے فائونڈر گروپ آئی سی سی آئی کا متفقہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا ۔اجلاس میں تمام کونسل ممبران نے چیئرمین فائونڈر گروپ کیلئے طارق صادق کے نام کی تائید کی ۔ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اینڈسٹری(ایف پی سی سی آئی ) عاطف اکرام شیخ نے طارق صادق کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طارق صادق سچے،کھرے اور مسائل کو سمجھنے والے بزنس لیڈر ہیں،ان کی قیادت میں کام کیلئے پر عزم ہیں،فائونڈر گروپ بزنس کمیونٹی کی خدمت کا سفر جاری رکھے گا ۔انہوں نے موجودہ چیئرمین خالد اقبال ملک کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس ناصر منصور قریشی ، سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری ،سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر احمد ملک و دیگر نے بھی خطاب کیا اور نومنتخب چیئرمین طارق صادق کو مبارکباد پیش کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔