Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزامارات میں پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق خبروں کی تردید ،ایسی اطلاعات بے بنیاد ہیں:سفارتخانہ

امارات میں پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق خبروں کی تردید ،ایسی اطلاعات بے بنیاد ہیں:سفارتخانہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس میں کیے گئے دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں حکومتیں سرکاری چینلز اور تعمیری بات چیت کے ذریعے باہمی تشویش کے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اماراتی حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔