Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزبات ان سے ہی ہوگی جن کے پاس پاور ہے، عمران نے مذاکرات کی اجازت دیدی

بات ان سے ہی ہوگی جن کے پاس پاور ہے، عمران نے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی(آئی پی ایس ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور اور پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہرسے ملاقات میں مذاکرات کیلیے حامی بھرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر اجازت لینے آئے تھے کہ اگر رابطہ ہوتا ہے تو کیا مذاکرات کیے جائیں؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ مذاکرات ان سے ہی ہوں گے جن کے پاس پاور ہے۔ خالد یوسف کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات پر بات چیت کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج تب ہی ختم ہوگا جب مطالبہ تسلیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے احتجاج کی تیاریوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔