پشاور (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کام کریں ورنہ وزارت اعلی سے ہٹا دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی نے یہ بھی پیغام دیا ہے کہ 24نومبر کو احتجاج کے موقع پر غائب رہنے والے رکن اسمبلی یا عہدیدار کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ذرائع کے مطابق 24 نومبر احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس میں بشری بی بی ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر شدید برہم ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے کہا کہ مجھے گزشتہ احتجاج اور قافلوں کی رپورٹ ملی، کئی عہدیدار اور ممبران صرف حاضری کے لیے احتجاج میں شریک ہوئے جبکہ کئی عہدیدار کارکنوں سمیت مختلف مقامات سے واپس آ گئے تھے۔بشری بی بی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس بار ایسا نہیں چلے گا، ہر صورت اسلام آباد پہنچنا ہے، ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
کام کریں ورنہ وزارت اعلی سے چھٹی ، بشری بی بی کی علی امین گنڈا پور کو آخری وارننگ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔