Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانعلی امین گنڈاپور کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم کو خط

علی امین گنڈاپور کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم کو خط

پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھ دیا۔ خط کی کاپی کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے لکھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 154 کے تحت ہر 90 دن میں اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے لیکن جنوری 2024 کے بعد سے یہ آئینی تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا۔خط میں کہا گیا کہ اجلاس وفاقی اکائیوں کے درمیان تعاون بڑھانے، اہم مسائل کے حل، اور ملک میں امن، ہم آہنگی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے تاہم مشترکہ مفادات کونسل کی اجلاسوں کی تاخیر سے ان مسائل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔خط میں درخواست کی گئی کہ ذاتی دلچسپی لے کر ان اجلاسوں کے باقاعدہ انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز کا موثر حل نکالا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔