ریو ڈی جنیرو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور برازیل کو وقت سے ملنے والے مواقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور برازیل کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان ہم آہنگی کوفروغ دیناچاہئے۔
شی نے اتوار کو برازیل کے میڈیا ادارے فولہا ڈی ایس پولو میں شائع ہونے والے ایک دستخط شدہ مضمون میں کہا ہے کہ دونوں فریقوں کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفیدتعاون کے تزویراتی اثرات میں اضافہ کرنا چاہئے اور اس کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے نئے امکانات کو تلاش کرنا چا ہئے۔شی کا یہ مضمون”وسیع سمندروں پر پھیلی دوستی، ایک روشن مشترکہ مستقبل کی طرف سفر” کے عنوان سے ان کے ریو ڈی جنیرو میں جی 20 رہنماؤں کے 19 ویں سربراہ اجلاس اور برازیل کے سرکاری دورے کے موقع پر شائع ہوا ہے۔