Monday, December 9, 2024
ہوماسلام آبادتوڑ پھوڑاحتجاج کیس : علی نوازاعوان ، عامرمغل و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

توڑ پھوڑاحتجاج کیس : علی نوازاعوان ، عامرمغل و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد : انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز اور رہنماؤں پر درج 6 مختلف مقدمات کے معاملے میں غیرحاضر ملزمان علی نواز، عامر مغل و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔

تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں علی نواز اعوان ، عامر مغل و دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے جبکہ تھانہ رمنا میں درج مقدمات میں حماد اظہر، مراد سعید ، فرخ حبیب، واثق قیوم و دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ طلب کرلی گئی۔

تھانہ سی ٹی ڈی، تھانہ سنگجانی ، تھانہ رمنامیں کیسز کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ، تھانہ گولڑہ اور بارہ کہو میں درج مقدمات کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

عامر محمود کیانی و دیگر حاضر ملزمان کی حاضری لگائی گئی ، ملزمان کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں 1 ،تھانہ گولڑہ میں 1، تھانہ رمنا میں 2 ، 1 مقدمہ تھانہ سنگجانی اور 1 تھانہ بارکہو میں درج ہے۔

تمام مقدمات مختلف موقعوں پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے باعث انسدادِ دہشت کی دفعات کے تحت درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔