Tuesday, February 24, 2026
ہومپاکستانپاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کامشن ،حکومت کاقومی ذیلی انسدادپولیومہم چلانے کافیصلہ

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کامشن ،حکومت کاقومی ذیلی انسدادپولیومہم چلانے کافیصلہ

اسلام آباد ، پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے مشن میں حکومت نے قومی ذیلی انسدادپولیومہم آئندہ ماہ چلانے کافیصلہ کرلیا ، قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 3دن جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی ذیلی انسدادپولیو مہم 2 تا 6 اگست جاری رہے گی۔ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 3دن جاری رہے گی اور 2کیچ اپ ڈیز ہوں گے ، کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے 67 اضلاع میں منعقد ہو گی، پنجاب کے22، سندھ 18 اضلاع ، کے پی کے18،بلوچستان کے16 اضلاع، اسلام آباد میں مہم چلائی جائیگی۔ذیلی انسداد پولیو مہم میں 23 ملین بچوں کی ویکسی نیشن کی جائیگی اور اس مہم میں ایک لاکھ 80 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔یاد رہے رواں سال جون میں قومی انسداد پولیو مہم کا ہدف پورا ہوگیا تھا پولیو پروگرام پاکستان کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک 33 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، انسداد پولیو مہم 124 اضلاع میں ہوئی، جس میں 2 لاکھ 25 ہزار صحت تحفظ فرنٹ لائن ورکرز نے مہم میں حصہ لیا، عوام کے تعاون سے مہم کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا۔دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا تھا کہ انسداد پولیو کے ہدف کے حصول میں صوبائی حکومتوں کا کردار قابل ستائش ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے کامیاب مہمات کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ رواں سال اب تک پاکستان میں صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جو بلوچستان میں سامنے آیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔