Friday, November 15, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے مطالبات ایسے نہیں جو نہ مانے جاسکیں، فوادچوہدری

پی ٹی آئی کے مطالبات ایسے نہیں جو نہ مانے جاسکیں، فوادچوہدری

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے بات کرنا چاہیے تھی،پی ٹی آئی کے مطالبات ایسے نہیں جو نہ مانے جاسکیں، پی ٹی آئی سے انقلاب اور حکومت سے بانی پی ٹی آئی مینج نہیں ہورہے ہیں۔ ملک میں سیاسی عدم استحکام میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، ہرچیز کا حل لاٹھی اورگولی میں ڈھونڈا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے خوفزدہ ہوکر حکومت نے21تاریخ سیکنٹینرلگاکرگرفتاریاں شروع کردینی ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ لوگوں کی فیملی کواٹھالیاگیا،خوف ہمیشہ نہیں رہتا ہے،خوف کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستداں مصطفی نوازکھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے خدوخال واضح نہیں ہیں، سیاست میں فائنل اورحتمی کے لفظ استعمال نہیں ہوناچاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں فائنل اورحتمی کے الفاظ استعمال نہیں ہونا چاہئیں، پی ٹی آئی کیا اپنے کارکنان سوال اٹھارہے ہیں، کارکنان میں بھی بے یقینی پائی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔