Saturday, December 27, 2025
ہومکامرسچین کی قومی معیشت کے اہم اشاریوں میں نمایاں بہتری

چین کی قومی معیشت کے اہم اشاریوں میں نمایاں بہتری

بیجنگ :چین کے قومی محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.3 فیصد اضافہ ہوا، جو ستمبر کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس کم اور ماہانہ بنیادوں پر 0.41 فیصد زیادہ ہے۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ نیشنل سروس انڈسٹری پروڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو ستمبر کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

کنزیومر گڈز کی مجموعی خوردہ فروخت 4539.6 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 4.8 فیصد اضافہ ہے اور ستمبر کے مقابلے میں 1.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اشیاء کی کل درآمدات اور برآمدات کا حجم 3700.7 ارب یوآن رہا جو سال بہ سال 4.6 فیصد اضافہ ہے اور ستمبر کے مقابلے میں 3.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔