Sunday, December 8, 2024
ہومتازہ تریناسموگ: لاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

اسموگ: لاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

لاہور(آئی پی ایس)پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔
پریس کانفرنس میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس سے کھانے لے جانے کی اجازت رات 8 بجے تک ہوگی، اسموگ ہیلتھ کرائسس میں تبدیل ہوچکی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بدھ تک ڈیٹا دیکھیں گے، ملتان اور لاہور میں ہفتے سے اگلے اتوار تک تعمیرات پر پابندی لگا رہے ہیں.
دوسری جانب آج لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو اسموگ کے خاتمے کے لیے 10 سال کی پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
عدالتِ عالیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی لگائے اور 10 مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قرار دے۔
عدالت نے اگلے ہفتے اسموگ کے تدارک کے اقدامات پر عمل درآمد رپورٹس دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔