Saturday, December 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمر ایوب کا میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کے دفاع کی خاطر جان نچھاور کرنے پر خراج عقیدت

عمر ایوب کا میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کے دفاع کی خاطر جان نچھاور کرنے پر خراج عقیدت

اسلام آباد(آئی پی ایس)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کے دفاع کی خاطر جان نچھاور کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
عمر ایوب خان نے کہا کہ دفاع وطن کی خاطر دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔