Monday, December 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپینز ٹرافی دبئی سیاسلام آباد پہنچا دی،شیڈول کے بغیر ہی ٹور کا آغاز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپینز ٹرافی دبئی سیاسلام آباد پہنچا دی،شیڈول کے بغیر ہی ٹور کا آغاز

اسلام آباد (سب نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپینز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچا دی ہے، آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق 16 نومبرسے چمپئینز ٹرافی ٹورکا آغاز ہونا ہے، 24 نومبرتک جاری رہنے والے ٹرافی ٹورکا آغاز اسکردو سے ہوگا۔ اسکردو کے بعد چمپئینزٹرافی کوکے ٹو بیس کیمپ لیجایا جائیگا، ٹرافی ٹورمیں وہ شہر بھی کورہوں گے جہاں چیمپینزٹرافی کے میچزہونا ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کےآغاز سے 4 ماہ پہلے شیڈول کا اعلان کرتا ہے،مینزٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان 4 ماہ پہلے جنوری میں کیا گیا تھا۔ مینز ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان 3 ماہ پہلے جون میں ہوا تھا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔

آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان 11 نومبرکولاہومیں کرنا تھا،چیمپینز ٹرافی 2024 میں بھارت کیتمام میچز لاہورمیں منعقد ہونا تھے، بھارتی انکار کے باعث آئی سی سی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کر پا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔