Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی باران رحمت کیلئے نماز استسقا کی درخواست

وزیراعظم اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی باران رحمت کیلئے نماز استسقا کی درخواست

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقا ادا کرنے کی درخواست کردی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم سے درخواست ہے نماز استسقا ادا کرے اور اللہ تعالی سے باران رحمت کے لیے خصوصی دعا مانگی جائے، علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقا کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی، بیماریوں سی نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تاکہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے، وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے، موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔
دریں اثنا چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے بھی عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی موجودہ صورتحال اور شدت کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تمام مسلمان کل بعد نماز جمعہ خصوصی طور پر نماز استسقا ادا فرمائیں اور دعا کریں کہ اللہ پاک سموگ اور موسم کی سختی کو بارش کے ذریعے دور فرما دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔