کابل:کنگ سلمان ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کی جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 250 خاندانوں میں شیلٹر کٹس فراہم کی گئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، یہ امداد رواں برس جاری رہنے والے شیلٹر منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان سے واپس وطن لوٹنے والوں اور سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہے۔
افغان عوام کی امداد کا یہ منصوبہ سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے تشکیل دیا گیا ہے، جو کہ دنیا بھر میں مصائب اور مشکلات سے دوچار آبادیوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کا ایک ادارہ ہے۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے 250 افغان خاندانوں کو شیلٹر کٹس کی فراہمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔