Friday, November 15, 2024
ہومتعلیمایئر یونیورسٹی کے سزایافتہ رجسٹرار کی بے جا حمایت وائس چانسلر کو مہنگی پڑ گئی

ایئر یونیورسٹی کے سزایافتہ رجسٹرار کی بے جا حمایت وائس چانسلر کو مہنگی پڑ گئی


اسلام آباد:ہم تو ڈوبے ہیں صنم تمہیں بھی لے ڈوبیں گے، ایئر یونیورسٹی کے سزایافتہ رجسٹرار عبدالوہاب موتلہ کی بے جا حمایت وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی عبدل موید خان کو مہنگی پڑ گئی۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے عدم تعاون کرنے پر وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی عبدل موید خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جسکی کاپی میڈیا کو موصول ہوگئی ہے، شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق وفاقی محتسب کی جانب سے جنسی ہراسگی کیس کا ریکارڈ متعدد بار طلب کیا گیا،

تاہم وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی کی جانب سے وفاقی محتسب کے روبرو کوئی پیش نہ ہوا، وائس چانسلر کی جانب سے جان بوجھ کر وفاقی محتسب کے احکامات کو نظر انداز اختیار کیا گیا، میڈیا نے وائس چانسلر کو جاری کردہ شوکاز نوٹس کی کاپی حاصل کرلی، وائس چانسلر کو پچیس نومبر تک جنسی ہراسگی کیس کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ بیان کرنے کا حکم بصورت دیگر انسدادِ ہراسانی قانون 2010 کے سیکشن دس (چار) کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی، وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے رجسٹرار رحمان شہزاد کے دستخط سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی کو پچیس نومبر تک مطلوبہ ریکارڈ اور شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی مہلت، ایئر یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالوہاب موتلہ کو پہلے ہی ایک اور جنسی ہراسگی کیس میں ملازمت سے برطرفی بمعہ جرمانے کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔