Friday, November 15, 2024
ہومبریکنگ نیوزانٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی نے جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا

انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی نے جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا


اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ، پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا۔
انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان اور دارخوستگزار اکبر ایس بابر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔
پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کے لیے کمیشن سے وقت مانگ لیا ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو مزید وقت دے دیا ۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔