برسبین:پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹی20 سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین برسبین میں پہلا ٹی20 پاکستانی وقت کے مطابق آج دن ایک بجے شروع ہونا تھا، تاہم بارش کی وجہ سے اب تک ٹاس نہیں ہوسکا ہے۔کوئنز لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق، برسبین میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کا امکان ہے۔
پاکستان پلیئنگ الیون
کپتان محمد رضوان، عباس آفریدی، سلمان آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، عرفان خان، جہانداد خان، نسیم شاہ
آسٹریلیا پلیئنگ الیون
کپتان جوش انگلس، شین ایبٹ، زیویئر بارلے، کوپر کونلی، ٹم ڈیوڈ، ایرون ہارڈی، اسپینسر جانسن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا
واضح رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جس میں گرین شرٹس نے کینگروز کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی20 میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 18 نومبر کو بیلریو اوول ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی20 سیریز کے تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان، آسٹریلیا پہلا ٹی20: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔