اسلام آباد (آئی پی ایس ) پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10ارب روپے کی بولی مسترد کردی گئی اور غیرملکی حکومت کو قومی ایئرلائن فروخت کرنے کی تجویز سامنے آئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ کردی گئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے غیرملکی حکومت کو قومی ایئرلائن فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔جس کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مشاورت سے 30 نومبر تک درخواستیں طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع نجکاری کمیشن نے بتایا کہ بلیوورلڈ کنسورشیم کی بولی کو کینسل کردیاگیا ہے اور قومی ایئرلائن کو غیرملکی حکومت کو جی ٹوجی معاہدے کے تحت فروخت کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو قطر یا ابوظہبی کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت فروخت کیاجائیگا، قطریاابوظہبی سے30نومبر تک اظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب کی ہیں ، قطر یا ابوظہبی کو بیشتر ٹرم اینڈکنڈیشنز پہلے سے طے شدہ شامل ہوسکتی ہیں۔
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10ارب روپے کی بولی مسترد،30نومبر تک نئی بولیاں طلب ، غیرملکی حکومت کو فروخت کرنے کی تجویز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔