Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ایس بی کا مراسلہ:پاکستان فٹ بال فیڈ ریشن کی نارملائزیشن کمیٹی پر مینیڈٹ سے تجاویز کا الزام

پی ایس بی کا مراسلہ:پاکستان فٹ بال فیڈ ریشن کی نارملائزیشن کمیٹی پر مینیڈٹ سے تجاویز کا الزام

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کو مینڈیٹ سے تجاوز پر خط لکھ دیا اور تنبیہ کی کہ کمیٹی اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے ورنہ معاملہ فیفا تک پہنچایا جائے گا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمی کو سخت انتباہ جاری کیا ہے جس میں اس کے حالیہ اقدامات کو کمیٹی کے مجاز دائرہ کار سے باہر قرار دیتے ہوئے سوالات اٹھائے ہیں۔ یہ غیر معمولی ردعمل نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے 19 نومبر 2024 کو غیر معمولی کانگریس اجلاس کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔پی ایس بی نے واضح کیا کہ ایسی سرگرمیوں سے پاکستان میں فٹبال گورننس کو غیر مستحکم کرنے کے خطرات لاحق ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کی قیادت میں کمیٹی کو بنیادی طور پر روزمرہ کے امور سنبھالنے، کلب رجسٹریشن اور شفاف انتخابات کرانے کی ذمہ داری دی گئی تھی تاہم اب کمیٹی کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ قانون سازی کے اختیارات سنبھالنے کی جانب بڑھ رہی ہے جس سے یہ عملی طور پر ایک پالیسی ساز ادارے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

چیئرمین پی پی ایف ہارون ملک کولکھے گئے خط میں کہا گیا ہیکہ نارملائزیشن کمیٹی کا کانگریس اجلاس بلا کر آئینی ترمیم کا اقدام، تسلیم شدہ پی ایف ایف صدر کے بغیر اور صوبائی ایسوسی ایشنز کے منتخب نمائندوں کو مطلع کیے بغیر ایسا کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس کی کسی بھی قسم کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔