اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان میں فحش مواد کی آن لائن دستیابی،وزات مذہبی امور نے ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو کاروائی کیلئے خط لکھ دیا،سب نیوز کو وزارت مذہبی امور پر طرف سے پی ٹی اے کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق پاکستان میں فحش مواد تک آسان رسائی معاشرتی بگاڑ کا سبب بن رہی ہے،پی ٹی اے کی ماضی میں کی گئی کوششوں کے باوجود اب بھی مختلف فحش سائٹس آزادی سے کام کر رہی ہیں اور مذہبی منافرت پھیلانے والا اور فحش مواد دستیاب ہے،وزات کی طرف سے پی ٹی اے کو ایسی تمام ویب سائٹس کے خلاف بھرپور کاروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

