اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی سرکاری اداروں میں رائٹ سائزنگ سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگیا ہے ،پاکستان کسٹمز سروس میں گریڈ 10سے 18 تک کی مزید 69 اسامیاں ختم کر دی گئیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کسٹمز کے29 مختلف ذیلی محکموں میں خالی اسامیاں ختم کی گئیں جن میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کراچی، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ اسلام آباد بھی شامل ہیں۔ دونوں محکموں میں گریڈ اٹھارہ کے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے عہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔
کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کراچی میں ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کی13 آسامیاں مستقل طور پر ختم کی گئی ہیں ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی6 آسامیوں پر دوبارہ بھرتی نہیں کی جائے گی ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس کراچی میں آٹھ اور اسلام آباد میں ایک آسامی ختم کی گئی ہے۔کلیکٹوریٹ آف کسٹمزاپریزل کراچی میں آفس ڈپٹی سپرنٹنڈینٹ کے8عہدے ختم کر دیئے گئے ڈائریکٹوریٹ آف کراس بارڈ کرنسی اسمگلنگ میں اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی آسامی ختم کی گئی ہے ،پاکستان کسٹمز میں انسٹرکٹرز، اسٹیٹسٹیکل ریسرچ آفیسرز کے عہدے ختم کر دیئے گئے ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق ڈپٹی اسسٹنٹ کیمکلز ایگزیمنر، اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی خالی آسامیاں اور اسسٹنٹ اورآفس ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے خالی عہدے بھی مستقل طور پر ختم کر دیئے گئے ہیں ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹو میشن کراچی میں تین عہدے ختم کر دیئے ہیں گریڈ 10 کے آفس ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کی 3 آسامیاں بھی ڈائنگ کیڈر پوسٹس ڈکلیئر کردی گئی ہیں۔
پاکستان کسٹمز سروس میں گریڈ 10سے 18تک کی 69اسامیاں مستقل ختم،نوٹیفکیشن جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔