Friday, November 22, 2024
ہومدنیاون چائنا پرنسپل   پر قائم رہنے کا تاریخی رجحان رک نہیں سکتا، چینی وزارت خارجہ

ون چائنا پرنسپل   پر قائم رہنے کا تاریخی رجحان رک نہیں سکتا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ  پریس کانفرنس  میں  پالاؤ کے صدر کے چین سے متعلق نامناسب ریمارکس کے بارے میں سوال  کے جواب میں  کہا کہ  دنیا کے 183 ممالک نے “ون چائنا پرنسپل” کی بنیاد پر چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں اور ون چائنا پرنسپل   پر کاربند رہنے کا تاریخی رجحان رک نہیں سکتا۔پیر کے روز انہوں نے کہا کہ پالاؤ جیسے بہت کم ممالک، تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی” تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں  جو  نہ صرف اپنے ملک اور اس کے عوام کے مفادات کے خلاف ہے بلکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کی بھی خلاف ورزی ہے۔   

 ماؤ ننگ نے کہا کہ یہ چین کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی بھی ہے اور اسے درست کیا جانا چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین ان ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، جلد از جلد تاریخ کی  درست  جانب  آئیں  اور ایسے درست فیصلے کریں جو واقعی ان کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے مطابق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چین ،ون چائنا پرنسپل  کی بنیاد پر ان ممالک کے ساتھ تعلقات میں ایک نئے دور کے لئے  تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔