لاہور (آئی پی ایس )انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے حوالے سے درج 8مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرلی ہے۔
اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کو 23 نومبر کے لیے مقرر کردیا ہے، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر کارروائی 30نومبر کو ہونا تھی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پراسیکیوشن کو حتمی دلائل کے لیے 23 نومبرکو طلب کر لیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں، ان کی چار مقدمات میں ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔
نو مئی کے 8مقدمات، عمران خان کی درخواست ضمانت 23نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔