Friday, November 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزجماعت اسلامی نے بھی آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

جماعت اسلامی نے بھی آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد (آئی پی ایس) جماعت اسلامی کی جانب سے بھی آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔ 26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کے خلاف ہے۔

جماعت اسلامی کی درخواست میں وفاق سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔