برازیلیا(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔ برازیل معاشرے کی تعمیر اور چین۔ برازیل تعلقات کے اگلے “سنہری 50 سال” کا آغاز کرنے کے لئے استقامت اور لگن کے جذبے کے ساتھ برازیل کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہے۔برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا کی جانب سے دی گئی ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے شاندار استقبال پر ان کا اور برازیل کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا کی قیادت میں نمایاں ترقی کرنے پر برازیل کو مبارکباد دی۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا کے ساتھ زیادہ منصفانہ دنیا اور زیادہ پائیدار کرہ ارض کی خاطر مشترکہ مستقبل کے حامل چین-برازیل معاشرے میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو برازیل کی ترقیاتی حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے والی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ اگر ہم ماضی میں جھانکیں تو دونوں ملکوں کے پاس اپنے تعلقات میں کامیابیوں پر فخر کرنے کی ہر وجہ موجود ہے اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے پراعتماد اور پرامید ہیں۔
اس موقع پر برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا نے صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین کی ترقیاتی کامیابیوں بالخصوص 10 کروڑ افراد کو غربت سے نکالنے کی کامیابی کی تعریف کی۔برازیل کے صدر کہا کہ نصف صدی قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے برازیل اور چین کے تعلقات عالمی جنوبی ممالک کے درمیان یکجہتی، تعاون، باہمی فائدے اور تعاون کے نتائج کا نمونہ بن گئے ہیں۔برازیل کے صدر نے کہا کہ برازیل مشترکہ مستقبل کے حامل برازیل۔ چین معاشرے کی تعمیر کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔