Wednesday, April 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزبدقسمتی ہوگی کہ ٹرمپ کے حکم پر عمران خان کی رہائی ہو، رانا ثنا اللہ

بدقسمتی ہوگی کہ ٹرمپ کے حکم پر عمران خان کی رہائی ہو، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات کے نتائج پاکستان کے حالات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہی بدقسمتی ہوگی کہ ٹرمپ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہو، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کی بات کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے کہنے پر حکومت گرائی جاسکتی ہے تو ٹرمپ کا حکم کیوں مانا نہیں جاسکتا، سہولتکاری ختم ہوگئی تو ان کی حکومت ایک دن نہیں چل سکتی۔جوبا رانا ثنا اللہ بولے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آپ کو مبارک ہو، ٹرمپ آپ کو مبارک کہ وہ آپ کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بشری بی بی کی رہائی کے پیچھے کوئی ڈیل نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔