Wednesday, October 30, 2024
ہومکالم وبلاگزہنر مند افرادی قوت

ہنر مند افرادی قوت

تحریر: مہر عبدالخالق لک

ہنر مند افرادی قوت اور جئنیس لوگ کسی بھی ریاست کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ دنیا کے وہ تمام ممالک جنہوں نے اج کسی بھی حوالے سے اپنا مقام بنایا ہے تو اس کی اہم ترین وجہ اس کے ہنر مند نوجوان ہیں ۔ انہوں نے تعلیم اور اسکلز دونوں پر ہی توجہ دی اور اپنے نوجوانوں کو اپنے ملک کے اندر ہی پنپنے کے مواقع فراہم کئے ۔

تاہم پاکستان کی ترقی سے زیادہ المیہ سمجھیں کہ یہاں کا ہنر مند نوجوان کو ملک سے باہر نکلنے کی جلدی ہوتی ہے۔ جس کی اہم ترین وجہ ایک طرف ہماری ریاستی پالیسیاں ہیں تو دوسری طرف نوجوانوں میں یہ بڑھتا ہوا احساس کہ انہیں ان کی محنت کا مکمل اور مناسب معاوضہ نہیں ملتا۔

جبکہ اس میں کوئی دو رائے بھی نہیں ہے کہ پاکستان میں واقعی محنت کا تسلی بخش معاوضہ نہیں ملتا اسی لیے ان کوشش ہوتی ہے وہ پاکستان سے باہر نکل جائیں۔ اچھی زندگی جینے کی خواہش رکھنا غلط نہیں اور اس کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرنا بھی جرم نہیں جبکہ میں ہجرت کو بھی غلط نہیں سمجھتا تاہم اگر سارے ہنر مند نوجوان باہر آ جائیں گے تو پیچھے کیا رہ جائے گا ؟

اس وقت ملک کے ہنر مند نوجوان ملک کی بہتری کے لیے مفید کردار ادا کرنے سے محروم ہیں ، یعنی ملک کی افرادی قوت ملک کی ترقی میں کسی قسم کا کردار ادا نہیں کر رہی سوائے باہر جا کر ریمیڈیز بھیجنے کے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان آج اس مقام پر کھڑا ہے کہ یہاں پر کوئی بھی ہنر مند بندہ اپنا کام کرنے یا اپنی توانائیاں اور اپنے ہنر سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا رہا۔

اب جب کہ اس وقت گلف میں مختلف قسم کی نمائشیں چل رہی ہیں جن کے اندر حکومت پاکستان کے نمائندے ہوں وزیر تاسفیر ہو یا کوئی بھی سرمایہ دار ہے وہ وہاں پر یہ معاہدے کر رہا ہے کہ ہم پاکستان کے جو ہنر مند نوجوان ہیں ان ممالک میں ملازمت کرنے کے لیے بھجوائیں گے۔

یعنی آپ اپنی ہنر مند افرادی قوت سے خود فائدہ اٹھانے کی بجائے دوسرے ملکوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع دے رہے ہیں جو کہ پاکستان اور پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ افرادی قوت کو بیرون ملک روانہ کرنے کے لیے جو ہماری منسٹریاں ہیں یہ کام ان کی چھتر چھایا میں ہو رہا ہے ۔

موجودہ حکومت کو اس حوالے سے موثر قانون سازی کرنی چاہیے اور ہنر مند افرادی قوت کے لیے ملک کے اندر ایسے مواقع پیدا کیے جائیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔
فر کہندے” ملک وچ سیانا تے ہنر مند بندہ ہی نہی “

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔