Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزصدر آصف زرداری، چینی صدر کی دعوت پر 4 نومبر سے چین کا دورہ کریں گے

صدر آصف زرداری، چینی صدر کی دعوت پر 4 نومبر سے چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (آئی پی ایس )چینی صدر کی دعوت پر صدر آصف زرداری 4 نومبر سے چین کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران صدر آصف زرداری چینی صدر سے ملاقات کریں گے، صدر مملکت شنگھائی اور بیجنگ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری شنگھائی میں چائنا انٹرنینشل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ اور وزیراعلی بلوچستان بھی ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔