Thursday, May 14, 2026
ہومتازہ ترینسپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23 ججز پر مشتمل ہو گی اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں بل جمعے کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، ججز کی تعداد بڑھانے کا بل حکومت کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔
بل نجی کارروائی کے دن بیرسٹر دانیال چودھری پہلے ہی پیش کر چکے ہیں، بل کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعے تک کی توسیع کی گئی ہے، ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہو جانا تھا جبکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم پر بھی مشاورت جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔