اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے ملک میں بھر میں جلسوں اور احتجاجی شیڈول کی منظوری دے دی۔اعلامیہ کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ خصوصی طور پر شریک ہوئے، پارٹی ارکان نے سلمان اکرم راجہ کو اجلاس میں آمد پر خوش آمدید کہا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دی ہے، پارلیمانی پارٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دے دی۔
