Monday, November 4, 2024
ہومتازہ ترینچیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 8 نومبر کو جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 8 نومبر کو جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 8 نومبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز کی میٹنگ بھی طلب کر لی ہے علاوہ ازیں اے ٹی سی ججز کی میٹنگ سات نومبر کو طلب کی گئی ہے جس میں ججز سے مقدمات پر پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

واضح رہے جسٹس یحییٰ آفریدی نے گزشتہ روز پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا تھا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی گئی ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔