Wednesday, February 25, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی آزاد کشمیر میں اپنی ہار دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے،رہنما ن لیگ زیب جعفر

پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں اپنی ہار دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے،رہنما ن لیگ زیب جعفر

راولپنڈی،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی زیب جعفر نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں اپنی ہار دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مریم نواز کی آزاد کشمیر میں کیمپین کے بعد پی ٹی آئی والوں کی نیندیں اڑ گئیں ہیں ،عمران نیازی سن لیں آزاد کشمیر میں اے ٹی ایمز نہیں چلیں گے ،آزاد کشمیر میں ن لیگ کے جلسوں سے ثابت ہو گیا عوام نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔مسلم لیگ ن کی رہنما زیب جعفر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی عوام اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرے گی ،ن لیگ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل سے آگاہ بھی ہے اور حل بھی کیے ،انشااللہ ایک مرتبہ پھر حکومت میں آ کر آزاد کشمیر میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے انکا کہنا تھا کہ وفاق میں جو پی ٹی آئی کی تین سالہ کارکردگی ہے وہ سب کے سامنے ہیپی ٹی آئی جھوٹے وعدے کرنے اور یوٹرن لینے والی جماعت ہے پی ٹی آئی گالم گلوچ اور الزام تراشی کی سیاست کو پروان چڑھا رہی ہے جسے کشمیری پسند نہیں کرتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔