لاہور(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن پنجاب نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں سے متعلق مشاورت کے لیے تنظیمی اجلاس26 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ 180ایچ ماڈل ٹاون لاہور میں ہوگا جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت اور صوبائی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔
اجلاس میں پنجاب کی میٹروپولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز اور ٹاون کارپوریشنز، ٹاون کمیٹیوں اور یونین کونسلز کے لیے موزوں امیدواروں کے چنا وکا معاملہ زیر بحث لایا جائے گا جبہ پارٹی کی یونین کونسلز سے ڈویژن لیول تک تنظیم سازی کے امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ خان تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گے، صوبائی عہدیداروں کو باقاعدہ دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔
