Friday, January 3, 2025
ہومبریکنگ نیوزبی این پی رہنما اخترلانگو اور شفیع محمد کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بی این پی رہنما اخترلانگو اور شفیع محمد کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی رہنما اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ سربراہ سردار اختر مینگل اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پارٹی کے مرکزی رہنما اختر حسین لانگو کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
جوائنٹ سیکریٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں سردار اختر مینگل سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
محفوظ فیصلہ اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے سنایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔